42

پاکستان بازارپولیس نے غیرملکی گٹکااورچھالیہ کی کھیپ برآمد کرلی،ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے غیر ملکی گٹکا اور چھالیہ کی کھیپ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان غیر ملکی گٹکا اور چھالیہ اسمگل کرکے لیکر آئے تھے، جسے شہر کراچی میں سپلائی کرنا تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر 16 میں کاروائی کرتے ہوئے گدام/دکان سے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔

واضح رہےکہ ملزمان کےگدام سے05بورے(150پیکٹ)انڈین عاداب اور18عدد بوروں میں موجود180کلوچھالیہ برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عباس ولد خان، کاشف ولد صناب گل اور عنایت ولد گل رحمٰن شامل ہیں۔ملزم کاشف قبل از بھی گٹکا فروشی کے مقدمہ میں تھانہ پاکستان بازار سے گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں