38

ڈاکوؤں کیخلاف بڑی کارروائی،2ڈاکوہلاک،2فرارہوگئے

چنیوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کارروائی، دو بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک، دو فرارہوگئے-کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) چنیوٹ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی، خطرناک اور بدنام زمانہ ہاؤس ڈکیتی اور رابری گروہ کے دو کارندے پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے- جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ہلاک ہونےوالے ڈاکوؤں کی شناخت جہانگیر اور نزیر (ذات اوڈھ) کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق مختلف سنگین وارداتوں سے ہے۔ دونوں ملزمان تھانہ ساہیوال(ضلع سرگودھا) اورتھانہ جھمرہ(ضلع فیصل آباد) میں درج درجنوں سنگین مقدمات میںمطلوب تھے۔ یہ ڈاکو”چینو گینگ” کے بھی فعال رکن تھے، جو تھانہ سٹی شاہپور اور تھانہ صدر شاہپور ضلع سرگودھا کو بھی مطلوب تھا۔

دونوں ملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوئے۔ کارروائی کےدوران ان کےقبضےسے 2 عدد ناجائز اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جو تھانہ بھوانہ میں درج مقدمہ نمبر 664/25 میں چوری شدہ تھی۔فرار ملزمان کی تلاش اور قانونی کارروائی کا تحرک جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں