35

پی آئی بی پولیس کی کارروائی،شراب فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس نے شراب فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرکے ملزم یوحنا ولد مقبول کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے شراب کی 06 بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔

گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں