38

منشیات فروشی میں ملوث ملزم اور ملزمہ گرفتار،اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم اور ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم اور ملزمہ کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد (1205 گرام) اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزم اور ملزمہ کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم و ملزمہ کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔گرفتار ملزمان میں ملزم محمد سلطان ولد محمد بلال اور ملزمہ ثناء اسلم زوجہ محمد سلطان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں