کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائدآباد پولیس کی کاروائی، شادی کی تقریب میں غیر قانونی ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتارہوگیا-پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے دورانِ گشت مظفر آباد کے علاقے میں مشتبہ فائرنگ کی آوازیں سن کر فوری کارروائی کی-
ملزمان شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں مصروف تھے۔پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت قاسم، طاہر، غلام حسین اور محمد قاسم کے ناموں سے ہوئی ہے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور راونڈز بھی برآمد کرلیے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ہوائی فائرنگ نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے-


