حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)پبن پولیس کی کارروائی میں منشیات سپلائر چرس سمیت گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا-انچارج سب انسپیکٹر فرحان علی برڑو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی عمل میںلائی گئی-پبن پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بنادی، سپلائر دلبر پڑھیار گرفتار –
گرفتار منشیات سپلائر کے قبضے سے 1 کلو 985 گرام چرس برآمد ہوئی -گرفتار سپلائر پبن سمیت ہوسڑی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں سرگرم تھا-گرفتار منشیات سپلائر کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے-پبن پولیس نے گرفتار منشیات سپلائر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا-


