کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ تعلیم کی تاریخ میں پہلی بار انتظامہ عہدے ختم کرنے کا فیصلہ، افسران کے 20 سے زائد عہدے ختم کردئے جائیں گے، وزیر تعلیم سندھ نے بتایا کہ : ایڈیشنل ڈائیریکٹر،ڈپٹی ڈائیریکٹر،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر،اسسٹنٹ ایجوکیشن افسر، تعلقہ ایجوکیشن افسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر و دیگر عہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان تمام عہدوں پر سینئیر اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر تعینات ہیں، عہدے ختم کرکے ان افسران کو اسکولوں میں واپس بھیجا جائیگا، صرف ڈائیریکٹر اسکول اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کا عہدہ رہیگا، اضافی عہدوں کے باوکود محکمہ میں بہتری نہ آسکی، یہ عہدے ختم کرنے سے کافی حد تک کرپشن اور کمیشن کا سسٹم بھی ختم ہوجائیگا


