47

کلفٹن پانچ کروڑکی چوری،ملزمان کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کے خلاف پانچ کروڑ روپے کی چوری کا مقدمہ-پولیس نے گرفتار دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا-پولیس نے پیشرفت رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی-ملزمہ کی پنجاب میں جائیداد کی خریداری کا انکشاف-

پولیس کےشریک ملزمان آصف اورحماد کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا-عدالتی احکامات کے مطابق مرکزی ملزمہ شہناز سے جیل میں تفتیش کی گئی-ملزمہ نے تقریبا 45 لاکھ روپے نقدی کی معلومات فراہم کیں- ملزمہ نے تین فلیٹ، ایک دکان، چار گاڑیوں اور چار موٹر سائیکلوں کی معلومات فراہم کیں-چوری کی رقم سے خریدی گئی دو گاڑیاں اور تین موٹر سائیکلیں تاحال برآمد نہیں کی جاسکیں ہیں

ملزمہ نے چوری کی رقم سے پنجاب میں بھی ایک پراپرٹی خریدی جہاں ملازم اور رشتے دار رہتے ہیں-ملزمہ کے قبضے سے پانچ لاکھ پچھتر ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں-ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس سے 37 لاکھ چالیس ہزار روپے برآمد کئے جاچکے ہیں-عدالت نے دو ملزمان آصف اور حماد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا-عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے چالان طلب کرلیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں