کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دستاویزات میں ردو بدل اور انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ،ملزم صام برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی-صارم برنی کے وکیل کے دلائل مکمل ہوگئے-صارم برنی ایک سال سے جیل میں ہیں-مقدمہ جان بوجھ کرالتواء میں ڈالا جارہا ہے-کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوتا ہے تو کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا-
ریکارڈ سے واضع ہے ہم نے ایک بار بھی سماعت ملتوی کرنے کی استدعانہیں کی-تفتیشی افسر نے چالان پیش کرنے میں تاخیری حربے استعمال کئے-صارم برنی نے کوئی جرم نہیں کیا ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے-عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل کے بعد سماعت ملتوی کردی-
30 جون کو ایف آئی اے کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر دلائل دیں گے-


