کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سینٹرل بلال کالونی پولیس کا بھتہ خوروں سے آمنا سامنا مقابلے کے بعد تین بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان بلال کالونی کی حدود میں بھتہ خوری کی واردات سر انجام دینے کی نیت سے گھوم راہے تھے ایس ایس پی سینٹرل نے مزید کہا ہے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ دیا-ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس موبائل اور اہلکاروں پر فائرنگ کردی-
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد بھتہ خور اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں زخمی حالت میں گرفتارہوگئے-
ملزمان کی شناخت
۔ 1 شایان عرف شانو ولد ناصر
۔ 2 شوقین عرف کالا ولد موسم علی
۔3 سہل عرف موٹا ولد ولی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے-
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 9mm پستول,1 عدد 30 بور پشٹل سمیت واردات میں استعمال ہونے والی 125 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے-زخمی ملزمان کے گینگ سمیت وارداتوں میں ملوث ہونے کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے-


