35

ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی،ملزم اسلحہ سمیت برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔ٹیپو سلطان پولیس نے المرتضیٰ فیملی پارک کے قریب کارروائی کرکے ملزم محمد ایاز ولد ریاض حسین کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں