کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی دورانِ گشت MA جناح روڈ کیماڑی میں کاروائی-گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد ظہور ولد محمد ظاہر کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 25 عدد پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا برآمد ہوئیں۔ملزم کا کریمنل رکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔کاروائی ایس ایچ او تھانہ جیکسن انسپکٹر ایاز خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


