کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ بی پولیس کی شیرشاہ پراچہ چوک مین روڈ سائیٹ ایریا میں ٹھیلے پتھاروں کے خلاف کاروائی 7 ملزمان گرفتارہوگئے-مختلف ٹھیلے پتھارے دار لوگ مین روڈ پر عوام الناس جنرل پبلک ٹرانسپورٹ کے آنے جانے میں رکاوٹ پیدا کررہے تھے۔
ملزمان کی شناخت(1) اسحاق (2) اقبال (3) جاوید (4) محمد عمر (5) عطاءاللہ (6) محمد اعجاز (7) محمد طارق کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کےقبضہ سےبوقت گرفتاری موبائل فونز،نقدی اوردیگرٹھیلےاور پتھاروں کے سامان برآمد ہوئے۔کاروائی ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپیکٹر سجاد خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ہذا میں مقدمہ الزام نمبر 204/2025 بجرم دفعہ 341 ت پ درج کیا گیا۔


