کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بحریہ ٹاون کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور سروے کرنے کا معاملہ،بحریہ ٹاون کراچی نے ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سروے کے لیے تشکیل دینے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا-عدالت نے بحریہ ٹاون کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا-عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے، ایم ڈی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کردئیے-
عدالت نے فریقین سے 28 اگست کو جواب طلب کرلیا-ڈی جی ایس بی سی اے نے 19 مئی کو بحریہ ٹاون کا سروے کرنے کے لیے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دی-کیا کبھی پہلے بحریہ ٹاون کا سروے ہوا تھا،کیسے عمارتیں بنائی گئی ہیں-پہلے تو سروے ہونا چاہئے،خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں بعد کی بات ہے-ٍڈی جی ایس بی سی اے کو کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار ہی نہیں ہے-
بحریہ ٹاون کے خلاف کمیٹی کی تشکیل غیر قانونی ہے، رہائشیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے ،ہزاروں افراد وہاں رہتے ہیں-بحریہ ٹاون کتنا پھیلا ہوا ہے،وہ کسی کو آنے اجازت تک نہیں دیتے،تحقیقات تو ہونی چاہئے-درخواست گزار کے گھر میں گھس کر ہراساں کیا جارہا ہے،خلاف کیا کی گئی ہے نہیں بتایا گیا-
کس قانون کے تحت بحریہ ٹاون کے خلاف کمیٹی بنائی گئی ہے وہ قانون تو بتائیں-سپریم کورٹ نے ریفرنس دائر کرنے کا کہا تھا،احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہوچکا ہے-بحریہ ٹاون ہر ادارے سے تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے-


