کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات مقدمے میں نامزد ملزم کو بیرون ملک جانے کا معاملہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اے این ایف کی اپیل پر سماعت ہوئی-اے این ایف نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی-
عدالت کا اے این ایف پر برہمی کا اظہار-جو ملک سے باہر ملک کی ناموس کی توہین کر رہے ہیں ان کے خلاف کیا قانون بنایا گیا-لوگ سعودیہ دبئی و خلیجی ممالک میں جاکر بھیگ مانگتے ہیں-ان لوگوں کی وجہ سے ملک کا نام بدنام ہو رہا ہے-بتائیں ایسے لوگوں کیلئے پاکستان میں کوئی قانون بنایا گیا یے-
کسی کو صرف کرمنل ریکارڈ رکھنے کے جرم میں سفری سہولیات سے محروم رکھ سکتے ہیں-ملزم شعبان اپنی اہلیہ سے ملنے بنگلادیش جانا چاہتے ہیں-ان کی ایک اہلیہ اور دو بچے بنگلادیش میں مقیم ہیں-بنگلادیش میں میری اہلیہ کی طبعیت انتہائی ناساز ہے-ٹرائل کورٹ نے بھی جانے کی اجازت دی تھی-


