57

اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اغوا برائے تاوان کے الزام میں سزائے موت کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی-عدالت نے ملزمان سبحان محبوب اور عباس بنگش کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں-عدالت نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سنائی گئی پھانسی کی سزا کالعدم قرار دیدی-

ملزمان کسی اورمقدمےمیں ملوث نہیں تورہا کردیا جائے-ملزمان نے2020میں گلشن حدید کےعلاقےسے عزیزہ اختر کو اغواء کیا تھا-ملزمان نے خاتون کو اغواء کرکے رقم طلب کی اور بعد میں قتل کردیا تھا-اپیل کنندگان نے کبھی تاوان طلب نہیں کیا، فریقین میں 5لاکھ روپے کے لین دین کا تنازعہ تھا-

پولیس نے کئی دن تشدد کرنے کے بعد ملزمان کا اقبالی بیان لیا۔ملزمان کے خلاف اغواء اور قتل کی کوئی براہ راست شہادت نہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں