33

پاکستان رینجرزوپولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز(سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے سکندر گوٹھ گلزار ہجری میں ڈکیتی کی متعدد واردتوں میں ملوث ملزم عبدالرحیم عرف بھورو کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد موبائل فون اور نقدی برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے مورخہ 9مئی2025کو پیر اڈا ئیز بیکری کے نزدیک دو شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھینی۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا ہے کہ وہ تھانہ مبینہ ٹاؤن اور سچل کے علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ دوران وار دات ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار ملزم کوبمعہ مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں