34

سیالکوٹ پولیس کا ڈاکوؤں سےمقابلہ،خطرناک ڈاکواپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

سیالکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ رام گڑھا چوک، ایمن آباد روڈ پر پولیس ناکہ بندی کے دوران دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور نالہ ایک کی جانب فرار ہو گئے۔ پولیس ٹیم نے فوری حفاظت خود اختیار کے تحت جوابی فائرنگ کی اور ملزمان کا تعاقب کیا.

فائرنگ رکنے پر نالہ ایک کے قریب سرچ کے دوران ایک ملزم مردہ حالت میں پایا گیا جو کہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا۔ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش و گرفتاری کیلیے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت معصوم عرف موما، کے نام سے ہوئی ہے جو، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی اور پولیس مقابلے جیسے 17 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں