حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)تعلیمی بورڈ کےچیئرمین کی کرولاکار نمبر GS.154-B ماڈل نمبر 2012 ، 29 نومبر 2024 کی رات ڈپٹی سیکرٹری شاہ نوازبھٹی کےگھر واقع ٹنڈو محمد خان کے باہر سے چوری ہوگئی، واردات کے تین دن بعد متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی گئی، ایف آئی آرمیں درج معلومات کےتحت ڈپٹی سیکرٹری شاہ نوازبھٹی کوآفس کی طرف سے28 نومبر 2024 کو گورنمنٹ ہائی اسکول ٹنڈو محمد خان کا دورہ کرنےاورنویں دسویں کےامتحانات کےلیےوہاں فرنیچرکی کیفیت پررپورٹ بنا نےکاحکم ملا،جس پر29 نومبر کو ڈپٹی سیکرٹری چیرمین کی گاڑی میں اپنےبیٹےارزلان کے ہمراہ ٹنڈو محمد خان پہنچے مذکورہ اسکول کا وزٹ کیا، جس کے بعد ٹنڈو محمد خان ہی میں واقع اپنےکرائےکےگھرمیں قیام کیا،جہاں رات کو یہ گاڑی چوری ہوگئی، یاد رہے کہ امتحانات سے متعلق کوئی بھی وزٹ کنٹرولر یا ڈپٹی کنٹرولر کر سکتے ہیں ڈپٹی سیکرٹری نہیں، یہ سوال بھی اپنی جگہ اہم ہے کہ امتحانات سے پانچ مہینے پہلے صرف ایک ہی اسکول کا وزٹ کیوں کیا گیا، وہ بھی اس ضلع کا جہاں ڈپٹی صاحب کا گھر تھا، یاد رہے کہ فرنیچر کے ساتھ دیگر تمام معلومات ایک پروفارمے کے ذریعے متعلقہ سینٹرز بورڈ کو خود فراہم کرتے ہیں، اگر کوئی نیا سینٹر پہلی مرتبہ بنایا جاتا ہے تو وزٹ کنٹرولر یا اس کے حکم پر ڈپٹی کنٹرولر کرتا ہے، ایف آئی آر کو دیکھ کر حیرت ہوئی کہ وزٹ کا وقت اور اسکول انتظامیہ کا کوئی ذکر نہیں، باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بعد میں بھی اس واردات پر کوئی پیش رفت نہیں کی گئی، بلکہ اسے خفیہ رکھا گیا، یہ بات اس وقت منظر عام پر آئی جب گذشتہ دنوں بورڈ کی BOG کی میٹنگ کو اس واردات سے متعلق رپورٹ کیا گیا۔
34


