31

تیارشدہ مین پوری اورشراب کی سپلائی ناکام 3سپلائرزگرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بلدیہ پولیس کی کارروائیوں میں خام مال و تیار شدہ مین پوری اور شراب کی سپلائی ناکام، 3 سپلائرز گرفتارہوگئے-ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب اوڈھو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کی گئیں-بلدیہ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا خام مال و تیار شدہ مین پوری اور شرا کی بوتلیں برآمد ہوئیں-

پہلی کارروائی کے دوران خام مال و تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم جہانزیب خان کو 15 کلو خام مال اور 800 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا -دوسری کارروائی کے دوران مین پوری سپلائرز معین پٹھان اور شاہد عرف شیرا کو 400 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا -تیسری کارروائی کے دوران ملزم شہباز یوسفزئی کو گرفتار کرتے ہوئے 8 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئی-

گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے-بلدیہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے-مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں