حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)جی او آر پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات سپلائر گرفتار، 1 کلو سے زائد چرس برآمد-ایس ایچ او سب انسپیکٹر امتیاز لاڑک کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی گئی-جی او آر پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے بدنام زمانہ منشیات سپلائر علی رضا کھوکھر کو 1 کلو 100 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا-
گرفتار منشیات سپلائر IGP سندھ کی جاری کردہ لسٹ میں شامل اور پولیس کو مطلوب تھا-گرفتار منشیات سپلائر کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے-جی او آر پولیس نے گرفتار منشیات سپلائر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا-مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-


