29

لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کارروائیاں بدستوجاری ہیں

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانو پولیس کی جرائم پیشہ ملزمان اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری۔

مختلف مقامات سے (16) ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق :
لاشاری پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں.
پہلی کاروائی: چوری کیس میں مطلوب ملزم ارشاد جتوئی کو گرفتار کرلیا ہے،

دوسری کارروائی: کورکانی لاڑو والے علاقے سے ملزم مشیر احمد لاشاری کو منشیات سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تعلقہ پولیس نے ڈکیتی اور پولیس مقابلے جیسے سنگین نوعیت کے کیسز میں ملوث ملزم ریاض عمرانی کو گرفتار کرلیا ہے. وارث ڈنو ماچھی پولیس نے منگت شاخ والے علاقے سے مطلوب ملزم مختیار بوسن کو گرفتار کرلیا ہے.

ولید پولیس نے پانچ ملزمان رفیق،سہیل،اسلم، عاشق اور وحید کو شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے. علی گوہر آباد پولیس نے پھل روڈ والے علاقے سے 02 ملزمان ریاض اور ظہیر کو شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے.سچل پولیس نے وگن روڈ والے علاقے سے پانچ ملزمان رفیق،ارباب،آصف، دانش اور نوید کو شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں