کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سی ٹی ڈی انٹیلیجنس وِنگ کی تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کارندہ گرفتار ، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ملزم خلیل الرحمن کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے ، ملزم نے گزشہ سال دسمبر 2024 میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائد اعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بناکر افغانستان سینڈ کی تھی، ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگیے ، ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کرچکا ہے ، ملزم کو انٹیلیجنس ، ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیاگیا ، راجہ عمر خطاب نے بتایا کہملزم نے ڈیفنس کے ایریا میں الخوارج ٹی ٹی پی کی چاکنگ کرنے میں بھی ملوث ہے


