جونا گڑھ کے نواب دلاور خانجی کو بیوہ کا ان کے پوتے نے جینا دوبھر کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) محسن پاکستان نواب مہابت خانجی کی بہو اور سابقہ گورنر سندھ نواب دلاورخانجی کی بیوہ شاہ بیگم آف جُوناگڑھ کو اُنکے بیٹے نواب محمد جہانگیر خانجی کے انتقال کے بعد کس طرح کے حالات کا سامنا ہے اُن کی اپنی زُبانی کس طرح اُنکے پوتے علی مُرتضی خانجی نے طاقت کے نشے میں چُور ہوکر اُنکا جینا دوبھرکردیا
گزشتہ دِنوں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک وڈیو میں
شاہ بیگم آف جُوناگڑھ نے اپنے پوتے کے مُظالم کے خلاف اعلیٰ احکام سے مدد طلب کی ہے
انھوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ اُنکا پوتا علی مُرتضی خانجی نے اُنکے رہائشی حصہ میں قبضہ کرکے کرایہ پردے رہا ہے جسکی وجہ سے اُنکو بجلی پانی کے مسائل کا سامنا ہے جبکہ شاہ بیگم آف جُوناگڑھ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے علی مُرتضی ایک نااہل ہے اور اس کے علاوہ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے علی مُرتضی سے اُنکو اپنی جان کا خطرہ بھی لاحق ہے
انھوں نے اعلیٰ احکام سے تحفظ اور مدد کی اپیل کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں