54

جمشید کوارٹرزپولیس کی گرومندرپرکارروائی،گٹکاماوافروش ملزم گرفتار،300پڑیاں برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائر/فروش ملزم گرفتار۔جمشید کوارٹرز پولیس نے گرو مندر کے قریب کارروائی کر کے ملزم محمد اختر ولد محمد سعید کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے 300 عدد پڑیاں تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا، 04 پیکٹ صفینہ گٹکا، 14 پیکٹ عاداب گٹکا، 08 پیکٹ گووا گٹکا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں