کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ،تھانہ سچل کے علاقے چانڈیو چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ۔پولیس نے ملزمان کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی ملزم فرار۔زخمی حالت میں گرفتارملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت ساحل ولد سعید احمد کےنام سےہوئی جسےطبی امداد کیلئےہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
29


