ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ڈائریکٹر اشفاق کھوکھر اور آفتاب زرداری نے لاقانونیت کی انتہا کر دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ڈائریکٹر اشفاق کھوکھر اور آفتاب زرداری نے لاقانونیت کی انتہا کر دی

پلاٹ 92&93 OT-7 بغیر نقشے کے ہی تعمیر کرا کے مبینہ طور پر 80 لاکھ کی مٹھی بند کر لی

علاقہ مکین کی شکایت پر تعمیراتی قوانین کے ماہر ایڈووکیٹ ندیم احمد جمال نے اس عمارت کے خلاف اسپیشل ایس بی سی او کورٹ میں کیس داخل کر دیا جس کے جواب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب زرداری نے جواب داخل کیا کہ بلڈنگ برسوں پرانی اور مکمل طور پر آباد ہے

کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ندیم احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم ناظر انسپکشن کرا کے ان کے جھوٹ کا پردہ فاش کریں گے اور عدالت میں جھوٹا بیان داخل کرنے پر آفتاب زرداری پر کرمنل پروسیڈنگ شروع کرائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں