کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع شرقی کے بدعنوان افسران نے اپنی کرپشن کے عوض ایک بہترین اور قدیم رکھ رکھاؤ والی سوسائٹی پی آئی بی کالونی کو کنکریٹ کا جنگل بنا دیا
ایک شاندار علاقہ جو آج بدترین غیر قانونی تعمیرات کے باعث یوٹیلیٹی سروسز کے شدید بحران کا شکار ہو گیا ہے لیکن اب بھی درجنوں غیر قانونی تعمیرات ڈائریکٹر آصف رضوی، ڈپٹی وقار ہاشمی اور اسسٹنٹ شفیع مگسی کا پیٹ بھرنے میں ناکام ہیں
پلاٹ نمبر 429 میں مکان کے نقشہ پر نہ صرف پورشن بنا دیئے گئے بلکہ تیسری غیر قانونی منزل بھی ڈال کر ان رشوت خوروں اور بلڈر نے اپنا رمضان پوتر کر لیا
اس شہر کے حوالے سے سندھ حکومت کی کرپشن بڑھاؤ ، مال بناؤ پالیسی نے اچھی طرز حکومت کے نام نہاد دعوؤں کو ملیا میٹ کر دیا ہے اور بے شرم اپنی بے حسی پر بھی شاداں ہیں


