کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کے بیان پر قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی کا رد عمل
گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اندھیر نگری چوپٹ راج مچائے رکھی
ماضی گواہ ہے ایم کیو ایم تمام بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو ناکوں چنے چبوا کر رکھا
دھونس جبر اور دھاندلی سے قائم بلدیاتی حکومت کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے
پارکنگ تک کے معاملے پر صوبائی اور شہری حکومت ایک پیج پر نہیں
شہر میں امن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وجہ سے قائم ہے
شہر میں امن کی وجہ ایم کیو ایم کے 23 اگست 2016 کا اعلان ہے
لیاری گینگ وار اور کچے کے ڈاکوؤں کے سرپرست یہی جیالے ہیں کوئی اور نہیں
پیپلز پارٹی اور سندھ کے ترقی دو مخالف سمت کی باتیں ہیں
سندھ کے محکمہ جات کرپشن کا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں
بعید نہیں کہ کرپشن کے ورلڈ ریکارڈز میں گنیز بک میں انکا نام درج ہو
سندھ کے سرکاری محکمے پٹے پر چلائے جارہے ہیں


