52

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز کی ملاقات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز کی ملاقات۔سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد پرسینئرپولیس افسران نے ڈجی رینجرزسندھ کا خوش آمدیدم استقبال کیا۔ون آن ون ملاقات میں آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کے مابین باہمی دلچسپی کےاموراورصوبےباالخصوص کراچی میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی رینجرزسندھ نےسندھ پولیس کےکمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا۔جدید کیمروں  سے شہر اورشاہراہوں کی مانیٹرنگ سمیت سیکورٹی کے دیگرجملہ امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انھیں سیکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم کے قابل عمل ہونے اور اسکی اہمیت و افادیت پر بریفنگ دی گئی۔ڈی آئی جی آئی ٹی اور ڈی جی سیف سٹی نے بریفنگ دی۔جدید کیمروں کی تنصیب ناصرف جرائم بلکہ جعلی اور فیک نمبر لگاکر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف ایک مؤثر ٹول ہے۔اسمارٹ اور چہرہ شناس کیمراز سے جرائم پیشہ افراد کی نگرانی اورجرائم کی روک تھام جاری ہے۔جرائم کے خلاف ہر سطح پر سندھ رینجرز کے تعاون اور سپورٹ کا مشکور ہوں۔غلام نبی میمن

اپنا تبصرہ بھیجیں