کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کا الزام-گرفتارملزم سراج احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی-ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی عدالت سے دلائل کے مہلت کی استدعا -جس عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا گیا وہ موجود نہیں ہے-عدالت نے سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت تک دلائل طلب کر لیے-ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کیلئے کام رہے تھے-
ملزمان را کے سلیپر سیل چلاتے تھے-ملزمان کے موبائل کا فارنزک بھی کرایا گیا-الزامات کے تحت کم از کم جتنی سزا بنتی بنتی ہے، اتنی سزا ملزم کاٹ چکا ہے-مقدمے میں موجود دفعات کے تحت ملزم پر 5 سال کی سزا بنتی ہے،ملزم گزشتہ 5 سالوں سے جیل میں قید ہے-کتنے گواہ ہیں مقدمے میں، عدالت کا سرکاری وکیل سے استفسار-
44 گواہ بنائے گئے ہیں-ملزمان خود تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں-یہ درخواست میرٹ پر بنتی نہیں ہے-جرم کی کم از کم 5 سال سزا ہے، 5 سال قید کاٹ چکے ہیں-ملزم سراج کو 6 مارچ 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا-ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے-


