کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نےاسٹاک ایکسچینج کی اندرونی خفیہ معلومات(Insider Trading )کے غیر قانونی استعمال کے کیس کا فیصلہ سنادیا-عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نجی بینک (حبیب میٹروپولٹن) کے سابق اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ ذاکر حسین کو سزا سنادی-عدالت نے ذاکر حسین 85 لاکھ 99 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا-ملزم سات روز میں جرمانے کی رقم ادا کرے-
ملزم اگرمقررہ مدت میں جرمانےکی رقم ادا نا کرے توجیل بھیجاجائےگا-ملزم کافی عرصےسے2017 سےمقدمے کا سامنا کررہا ہے-اس وجہ سےملزم کو جیل نہیں بھیجا جارہا صرف جرمانہ عائد کیا جارہا ہے-ملزم پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر غیر قانونی منافع سے تین گنا رقم کمائی تھی-ملزم کے خلاف سیکورٹی ایکسچینج کمیشن نے شکایت درج کرائی تھی-ملزم نے اسٹاک ایکسچینج کی خفیہ معلومات حاصل کرکہ غیر قانونی منافع کمایا ہے-


