کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سابق صدر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی کو بھی ایف آئی اے نے جہاز آف لوڈ کردیا-اواب علوی نے آف لوڈ کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا-اواب علوی کراچی ائیرپورٹ سے ترکی کے لیے جہاز میں سوار ہوئے-ایف ائی اے نے ڈاکٹر اواب علوی کو جہاز سے آف لوڈ کردیا-
بتایا گیا ڈاکٹر اواب علوی کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل ہے سفر نہیں کرسکتے-ایف ائی اے کا اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے-ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر تحریری جواب جمع کرادیا-ڈاکٹر اواب علوی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے-عدالت نے اہف آئی اے کے جواب کے بعد درخواست نمٹا دی-


