46

شاہراہ نورجہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلزکے ساتھ مقابلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سینٹرل شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ-پولیس مقابلہ بمقام اندرون KDA گراؤنڈ بلاک U نارتھ ناظم آباد حدود شاہراہِ نور جہاں میں ہوا-دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ1 مزید ساتھی ملزم پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا-

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت کاشف سید ولد نظر سید کے نام سے ہوئی-فراری ملزم کا نام اویس ولد شاکر معلوم ہوا-ملزم کے قبضےسے1 عدد 30 بور پسٹل, 1 عدد ٹچ موبائل فون اور 1 عدد پرس برامد ہوا-زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے-ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں