ڈسٹرکٹ ایسٹ میں رعایتی قیمتوں پرغیرقانونی تعمیرات کی سہولت کا اعلان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ میں غیرقانونی تعمیرات کا اتوار بازار، رعایتی قیمتوں پر غیرقانونی تعمیرات کی سہولت کا بھی اعلان کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق رہائشی پلاٹوں پر خلاف ضابطہ اور مکمل طور پر لازمی کھلی جگہ کی خلاف ورزی کے ساتھ پلاٹ نمبر 98 – BLOCK -3 DMCHS، 177- BLOCK 3 – DMCHS، 342- BYJ CHS پر تعمیراتی کام اختتام کی جانب گامزن ہے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے کراچی میں زلزلوں کے مسلسل جھٹکے آ رہے ہیں اور ابھی تک ان کی شدت 2.5 میگناٹیوڈ ہے لیکن اگر اس شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو چند ماہ میں مکمل ہونے والی تھوک سے بنی یہ عمارتیں خس و خاشاک کی طرح ڈھیر ہو جائیں گی جس سے قیمتی جانوں کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا لیکن ایس بی سی اے کے نوٹوں کے پجاری افسران ہر خطرے کو فٹ بال بنا کر کک مار رہے ہیں اور دن رات نوٹ جمع کر کے منی لانڈرنگ کے ذریعے اپنی یہ ناجائز دولت باہر ملکوں میں بھیج کر جائیدادیں بنا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں