64

4 سال قبل قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک ملزم گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)سی سی ڈی ڈیفنس لاہور کی قصور کے علاقہ بھوئےآصل میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی- جس میں سی سی ڈی ڈیفنس نے 4 سال قبل قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم اشرف عرف لاہوری کو گرفتارکرلیا- ملزم نے2021 میں تھانہ فیکٹری ایریا لاہور کے علاقہ میں حیدرعلی نامی شہری کو چھریاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا-ملزم قتل کی واردات کے فورآ بعد روپوش ہو گیا تھا-

سی سی ڈی نے ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا- سی سی ڈی عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لیے کوشاں ہے-خطرناک ملزمان کے گرفتاری کے لیے پنجاب بھر میں سی سی ڈی کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں