69

منشیات سپلائرزمیں ملوث 7 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں کچی شراب برآمد

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ہوسڑی پولیس کی منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار, بھاری مقدار میں کچی شراب برآمد تھانہ ہوسڑی کے ایس ایچ او انسپیکٹر جمن کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کی گئیں-

ہوسڑی پولیس نے منشیات سپلائر کے خلاف خفیہ انفارمیشن پر مختلف مقامات سے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا 120 لیٹر کچی شراب پولیس تحویل میں لے لی گئی

لنک روڈ جاروپنہورکےقریب سے منشیات سپلائرز عبدالجبار ملاح اور پیر احمد شاہ کو 20 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا-نیو کالونی ہوسڑی گراؤنڈ کے قریب سے منشیات سپلائر دانش کمار منگھار کو 20 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا-گوٹھ عدل نوناری کے قریب سےمنشیات سپلائرزلطیف نوناری کو 20 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا-نیو کالونی ہوسڑی روڈ کے قریب سے خاتون منشیات سپلائر شریمتی چمپہ کو20لیٹرکچی شراب سمیت گرفتارکرلیا گیا جبکہ ملزمہ کا شوہر بچو منگھار موقع سے فرار ہوگیا-

مفرورملزم بچومنگھارعادی منشیات سپلائرہےجوکہ اس سے قبل بھی منشیات کے متعدد مقدمات میں چالان ہوچکا ہے-مزید کارروائی کے نتیجے میں منشیات سپلائرز اریب اور رانو کو 20 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا-گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے-ہوسڑی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں