سوشل میڈیا کا بھیانک استعمال: پانچ سال میں پاکستان میں 18 لاکھ خواتین ٹرولز کا نشانہ بنیں

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ہم انویسٹی گیٹس کی ٹیم سائبر کرائم اور اس سے جڑے اعداد و شمارکے حوالے سے پریشان کن، حیران کن اورچشم کشا حقائق سامنے آئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے پانچ سال میں پاکستان میں 18 لاکھ خواتین ٹرولز کا نشانہ بنیں ، پانچ برس میں 4 اداروں کو 27 لاکھ سے زائد ڈیجٹل کرائم سے متعلق شکایات درج کرائی گئیں۔

حکام کے مطابق ان شکایات کا اسی فیصد حصہ خواتین اور بچوں سے جڑی شکایات پر مشتمل ہے ، 18 لاکھ شکایات صرف خواتین نے پی ٹی اے، ایف آئی اے، پولیس اوروفاقی محتسب کو جمع کرائیں ، ان شکایات پر8 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے، گیارہ ہزار ملزمان کو گرفتار کیا گیا لیکن سزا صرف ساڑھے تین فیصد یعنی 225 ملزمان کو ہوئی۔

فیک نیوز پھیلانے پر 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا ، سائبر کرائم ترمیمی بل کا مسودہ تیار

ڈیجیٹل کرائم سے تحفظ کیلیے کی جانے والی نئی قانون سازی سے جڑی بحث اورسوشل میڈیا پرخطرناک حد تک بڑھتے جرائم نے ریاست کیلیے کئی نئے چیلنج پیدا کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں