صدر میں پتھاروں اور تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صدر میں پتھاروں اور تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت-عدالت نے تھانہ پریڈی کے ایس ایچ او کو تجاوزات کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایت کردی-اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ یہ تجاوزات قائم نا ہوں-عدالت نے پولیس افسر کو 30 جون تک رپورٹ جمع کروانے حکم دیدیا-

ان تجاوزات کی وجہ سے ہمارے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا تھا-ہم نے اسکے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی-عدالت نے ہمارے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ایس ایچ او کو حکمنامہ جاری کردیا ہے-اگر دوبارہ یہ تجاوزات ہوتی ہے تو یہ سسٹم کی نااہلی ہوگی-

اپنا تبصرہ بھیجیں