کراچی(ایچ آراین ڈبلو)اسٹیل مل کے پانچ سو سے زائد کانٹریکٹ ملازمین کی ریگولیرائزیشن کی درخواست-عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونےپرفیصلہ محفوظ کرلیا-عدالت کاغیرفعال اسٹیل مل میں ملازمین کومستقل کرنےکی درخواست پراظہارحیرانگی-پانچ سو سے زائد ملازمین 2009 سے اسٹیل مل میں کانٹریکٹ پر ملازمت کررہے تھے-
اسٹیل مل کو2015سےبند پڑی ہے،ملازمین کومستقل کیسےکیاجاسکتا ہے؟ جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے معاشی دباؤ کی بنیاد پر ریگولیرائزیشن سے متعلق فیصلہ دیا ہے-ان ملازمین کو ریگولر کردیا جائے تو ان کو ادائیگی کون کرے گا؟ اسٹیل مل باقی ملازمین کی طرح ان کو بھی ادائیگی کرے گا-
ایک دکان بند ہےاس میں کام کرنے اجازت کیسے دیں؟ ٹیکس دہندگان کا پیسہ ایسے کسی کو ادائیگی کے لئے حکم جاری نہیں کرسکتے-سندھ ہائی کورٹ نےگذشتہ برس 44 ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم دیا تھا-درخواست گزار عارضی ملازمین کے طور پر 2013 میں کام کرتے تھے-ان ملازمین کو مختصر مدت کے لئے عارضی پاسز جاری کئے جاتے تھے-ایسی ہی نوعیت کی متعدد درخواستیں عدالت نے مسترد کی ہیں-


