ملیرجیل،دوبارہ گرفتارہونے والے مزید 46 قیدیوں کو عدالت میں پیش کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر جیل توڑنے اور دہشت گردی کا کیس-پولیس نے دوبارہ گرفتار ہونے والے مزید 46 قیدیوں کو پیش کردیا-عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی-عدالت نے گرفتار 46 قیدیوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا-

کوئی ایسی وجہ پیش نہیں کی جاسکی جسکی وجہ سے ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جاسکے-ملزمان نے جیل کو توڑا نہیں بلکہ زلزلے کی وجہ سے جیل کی ایک چھت گری اور یہ لوگ بھاگ نکلے-عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفصیلی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا-

ملیر جیل توڑ کر 225 قیدی فرار ہوئے تھے-اب تک مجموعی طور پر 161 کے قریب قیدیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے-ملزمان نے جیل سے فرار ہوتے وقت فائرنگ اور ہنگامہ آرائی بھی کی تھی-جیل سے فرار ہونے والے 56 قیدی اب بھی مفرور ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں