دورکنی بینچ نے سزاکیخلاف ملزم کی اپیل مسترد کردی،عدالتی فیصلہ برقرار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اپیلیٹ بینچ نے منشیات رکھنے کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ سنادیا-جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سزا کے خلاف ملزم کی اپیل مسترد کردی، ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا-

ملزم کوایےڈی جےملیر نے عمر قید و دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی-ملزم امین اللہ کی کار سے گڈاپ پولیس نے 15مارچ2021 میں چرس برآمد کی تھی-امین اللہ کی کار سے برآمد ہونے والے 50 پیکٹوں سے 57کلو چرس برآمد ہوئی تھی-ماتحت عدالت نے الزام ثابت ہونے پر ستمبر23 میں قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں