انسانی اسمگلنگ کیس،صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کیس،ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی-عدالت کی وکیل درخواست گزار کو ایک ہفتے میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت دی-ملزم صارم برنی کیخلاف مقدمے میں انسانی اسمگلنگ کی دفعات شامل ہیں-

مقدمے میں انسانی اسمگلنگ کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا-انسانی اسمگلنگ کی دفعہ جنسی اسمگلنگ کے معاملے پر لاگو ہوتی ہے-ایف آئی اے نے ٹرائل کورٹ سے مقدمہ اسپیشل کورٹ منتقل کروایا-ٹرائل کورٹ نے ہمیں نوٹس دیئے بغیر مقدمہ منتقل کیا-صارم برنی گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے جیل میں ہیں-ہمیں عدالتی احکامات کی سرٹیفائیڈ کاپی بھی نہیں فراہم کی گئی-

آرڈرنہیں مل رہا توکیس کی ڈائری لگائی جاسکتی ہے-عدالت کاوکیل درخواست گزارکوایک ہفتے میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت-عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی-

اپنا تبصرہ بھیجیں