کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کا حتمی چالان سی ٹی ڈی نے جمع کرادیا-چالان میں ماسٹر مائنڈ کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل کو مفرور قرار دے دیا گیا-عدالت نے مفرور دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا-
مفرور ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 87, 88 کی کارروائی شروع کی جائے-عدالت نے مفرور ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی-خود کش دھماکے میں2چینی باشندوں سمیت مقامی شہری کی موت ہوئی-خود کش دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے-ایئر پورٹ حملہ کیس میں جاوید اورخاتون گل نسا گرفتارہیں ، شاہ فہد نے خودکش دھماکا کیا-ماسٹر مائنڈ کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل مفرور ہیں-
بشیر زیب اور رحمان گل نے ہی اپنی تنظیم کے رکن شاہ فہد کی خود کش حملے کے لیے ذہن سازی کی-گرفتار ملزم جاوید نے حملے سے قبل ایئر پورٹ کی ریکی کی- گرفتار ملزمہ گل نسا نے بارود سےبھری کار بلوچستان سے کراچی لانے میں مدد کی-دھماکے کے وقت گرفتار ملزم جاوید اور اس کا ساتھی سراج عرف دانش وقوعے پر موجود تھے-خود کش دھماکے کے بعد جاوید اور سراج عرف دانش ایئر پورٹ سے فرار ہوگئے تھے-
ایئر پورٹ دھماکے کے مفرور ملزمان کی گرفتاری کی کئی کوششیں کی گئیں لیکن کامیابی نہ ملی-عدالت نے کیس کی سماعت تک ملتوی کردی-


