کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کرنے کیلئے کرپشن میں ملوث سرکاری و غیر سرکاری افراد کے اثاثے ضبط کرنے کی تیاری، جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کرنے کیلئے سندھ کے بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس کے منٹس جاری ، کرپشن میں اداروں اور افراد کی منقولہ و غیر منقولہ اثاثے ضبط کرنے تھے ان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے یا نہیں ؟ ، بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ اینٹی کرپشن کے قوانین میں ترمیم کی تجویز دی گئی ، اینٹی کرپشن ایکٹ 1991ء اور رولز 1993ء میں ترمیم آخری مراحل میں ہے ترمیمی ڈرافٹ محکمہ قانون کے حوالے، ترمیمی ڈرافٹ وفاقی حکومت کو دینے کیلئے محکمہ امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈی نیشن کے بھی حوالے کردیا گیا ، ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کو بھی ترمیمی ڈرافٹ دے دیا گیا ان سے قانونی رائے مانگ لی گئی ہے ، صوبائی محکموں کی رائے کے بعد ترمیمی ڈرافٹ کو منظور کرانے کی کارروائی کی جائے گی ، اثاثوں کو ضبط کرنے کے لئے ترمیم کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے جس کو منظور کرانے کے بعد قانون بن جائے گا ، صوبائی اینٹی کرپشن کمیٹی نمبر ایک کسی بھی وقت کسی سرکاری ملازم کے اثاثے ضبط کرسکتی ہے ، کرپشن پر کسی غیر سرکاری شخص کے اثاثے بھی ضبط کئے جاسکیں گے اس کیلئے مناسب جواز ہونا چاہئے، اس ترمیم کے تحت کرپشن کی معاونت پر بھی اثاثے ضبط کئے جاسکیں گے کرپشن کے خاتمہ میں مدد ملے گی ، : ضبط اثاثے فروخت کئے جاسکیں گے اور اس کی رقم متعلقہ افراد کو دی جائے گی
90


