81

پیکا ایکٹ کے تحت معروف صحافی اور یوٹیوبرز کے خلاف تین مقدمات درج

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پیکا ایکٹ کے تحت وفاقی دارالحکومت میں معروف صحافی اور یوٹیوبرز کے خلاف تین مقدمات درج کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کر لیے ہیں اور یہ مقدمات جعلی خبریں پھیلانے پر درج کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)کے مطابق مقدمات پیکا ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں اور ان پر پراپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کا الزام ہے۔میڈیا رپورٹس

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اکاؤنٹس کے ذریعے کالعدم تنظیم کو پرموٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے صحافی اور یوٹیوبر احمد نورانی، شفیق احمد ایڈووکیٹ اور آئینہ درخانی کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عوام میں بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور مزید اکاؤنٹس کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے ۔میڈیا رپورٹس

اپنا تبصرہ بھیجیں