85

غلام نہیں، اب کراچی ہر ظلم پر احتجاج کریگا، آفاق احمد

کراچی (ایچ اراین ڈبلیو) چیئر مین آفاق احمد نے آج معروف تاجرو الیکٹرونک مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں خصوصی شرکت کی، آفاق احمد سے اس موقع پرتاجر برادری اور علاقہ مکینو ں نے بڑی تعداد میں ملاقات کی۔ آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ کے سینئرکارکن سید محمد رضوی کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کرنے انکی رہائشگاہ انچولی بھی گئے اورلواحقین سے ملاقات کی۔ آفاق احمد نے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ ضلع وسطی میں ممکنہ رہائشگاہ کیلئے دوجگہوں کا معائنہ بھی کیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس موقع پر جمع ہونے والے لوگوں کو یقین دلایا کہ ہم غلام نہیں جو ہرظلم خاموشی سے برداشت کرتے رہیں، اب کراچی ہر ظلم پر احتجاج کریگا۔آفاق احمد نے کہا کہ عوام کو سب سے زیادہ غصہ KEکی غنڈہ گردی پر ہے،KEکو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ نے انکو دیکھ کر جمع ہوجانے والوں سے کہا کہ وہ یہ ثابت کرنے کیلئے کہ کراچی زندہ لوگوں کا شہر ہے ایک میٹر سفید کپڑا لے کر رکھ لیں اور18مارچ کو پالیسی کا انتظار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں