لاہورہائیکورٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کا لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کا تاریخی فیصلہ-گریڈ20 اور21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی-ان کی جگہ انہیں پٹرول اور مرمت کے لیے ماہانہ فکس الاؤنس دیا جائے گا-

گریڈ 20 کے افسران کو ماہانہ 65960 روپے، گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ 77430 روپے پٹرول اور گاڑیوں کی مرمت کے مد میں دیئے جائیں گے-گریڈ 19 کے افسران کے لیے الاؤنس سے متعلق فیصلہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت سے کیا جائے گا-اس اقدام سے ہر ماہ لاکھوں روپے کی بچت ممکن ہوگی، جو پہلے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن اور مرمت پر خرچ ہو رہے تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں