مورو واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف درخواست دائر،تحریری حکم نامہ جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مورو واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف درخواست دائر-عدالت نے درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا-درخواست گزارنےآئی جی سندھ کی موروواقعےکی تحقیقات کےلئےقائم کردہ کمیٹی کی خلاف درخواست دائر کی-درخواست گزار کے مطابق پولیس کی جانب سےقائم کردہ کمیٹی مفادات کا ٹکراؤہے-درخواست گزارکےمطابق پولیس اپنےہی خلاف شفاف تحقیقات نہیں کرسکتی-کمیٹی کے قیام کی شرائط میں واقعے کے حقائق کی نشاندہی شامل ہے-

کمیٹی پولیس کے رسپانس اور ذمہ داران کا تعین کرے گی-کمیٹی مستقل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی-بظاہر پولیس کی کمیٹی کا بنیادی مقصد پولیس کے ردعمل کی جانچ اور سفارشات ہے-مورو جیسے واقعات میں صورتحال کو سنبھالنا پولیس کی ذمہ داری ہے-مورو واقعے میں دھرنے کے شرکا نے مشتعل ہوکر نجی املاک کو نقصان پہنچایا-مورو واقعے میں انسانی جان کا نقصان اور دیگر افراد زخمی ہوئے-

واقعے کے باعث ہائی وے پر ٹریفک معطل اور عام افراد کی معلومات زندگی متاثر ہوئے-پولیس کے کمیٹی کے قیام کے نوٹیفکیشن میں کوئی قانونی سقم نہیں پایا گیا-دھرنے اور سڑکوں کی بندش سے نمٹنے کے اقدامات کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے-پولیس کی ذمہ داری ہے کہ یقینی بنائے کہ ایسی صورتحال شدت اختیار نا کرے-پولیس کمیٹی کی شرائط مستقبل میں ایسی صورتحال سے نمٹنے میں معاونت کرے گی-کمیٹی کا مقصد ایسی صورتحال میں پولیس کی افادیت میں اضافہ کرنا ہے-مورو واقعے کے مقدمات کی تحقیقات قانون کے مطابق کی جائیں-موجودہ صورتحال میں مقدمات خارج کرنے کا کوئی کیس نہیں بنتا-درخواست کو دیگر متفرق درخواستوں کے ساتھ مسترد کیا جاتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں