46

پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،گٹکاماواکے کارخانے پرچھاپہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی پولیس کی خفیہ اطلاع پر اندرون مکان گٹکا/ماوا کے کارخانہ پر چھاپہ۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق مخبرخاص کی اطلاع پر پولیس پارٹی کے پہنچنے کی اطلاع ملزمان کو انکے ساتھی خبریوں نے دی اور پولیس کے پہنچتے ہی عقبی راستے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مخبرخاص نے فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت (1)عمران قادری (2)حسن عرف پوٹی (3)عدنان قادری ناموں سے بتلائی۔کارخانہ سے دوران چھاپہ برآمدہ مال کی تفصیل درج ذیل ہے۔

(1)۔ 25 تھیلی تیار گٹکا/ماوا
(2)۔ 28 عدد خالی بالٹیاں
(3) چار عدد چھوٹے بڑے ٹب
(4) تین عدد ٹوکریاں
(5) 05 عدد پیکٹ پتی
(6) 2 عدد جگ
(7) ایک عدد بڑا کمپیوٹرائز کانٹا
(8) ایک عدد چونے کی بوری تقریباً 18 کلو وزنی
(9) 1 عدد تھیلی تمباکو تقریباً 1000 گرام وزنی
(10) 1 عدد بڑا بورا پیکنگ شاپرز
(11) 2 عدد چونے کی خالی بالٹیاں

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کی ٹیم نے تھانہ مدینہ کالونی پولیس کے ہمراہ تھانہ ہذا کی حدود میں مخبرخاص کی اطلاع پر اندرون مکان نزد فیصل بیکری 24 مارکیٹ میں گٹکا ماوا کے کارخانہ پر کاروائی کی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں